Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل شاہینوں کا بھرپور پریکٹس سیشن

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل شاہینوں کا بھرپور پریکٹس سیشن
December 6, 2016

 

کیرنز(92نیوز)آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل شاہینوں نے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔ یاسر شاہ کمر کی تکلیف کا شکارہوگئے ڈاکٹروں نے یاسرشاہ کودودن آرام کا مشورہ دے دیا ۔

تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا میں  پاکستانی شاہینوں کا بیٹنگ ۔بولنگ اور فیلڈنگ کے لیے بھرپور پریکٹس سیشن آج بھی جاری رہا   پریکٹس سیشن میں کوچز کی نگرانی میں  باولرز نے لائین اور لینتھ پر توجہ دی  ۔ اسی دوران لیگ اسپینر یاسر شاہ کمر کی تکلیف کی شکار ہوگئے ۔ ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد یاسر شاہ کو دو دن آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ یاسر شاہ کمر کی تکلیف کی بناء پر آٹھ تاریخ سے ہونے والے وارم اپ میچ میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے  ۔ واضح رہے کہ پاکستان کا پہلا معرکہ برسبین ٹیسٹ ہے جو پندرہ سے انیس اگست کے درمیان ڈے نائٹ ہوگا ۔