Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آسٹریلیا کی ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو انسٹھ رنز سے شکست، سیریز میں ایک زیرو کی برتری حاصل

آسٹریلیا کی ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو انسٹھ رنز سے شکست، سیریز میں ایک زیرو کی برتری حاصل
September 4, 2015
لندن (ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو انسٹھ رنز سے شکست دے دی ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز میں کینگروز کو ایک صفر سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ ساؤتھمپٹن کے روز باؤل میں کھیلا گیا جہاں آسٹریلیا کے تین سو چھے رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم چھیالیسویں اوورز میں دو سو چھیالیس رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے اوپنر جیسن رائے سڑسٹھ رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جیمز ٹیلر نے انچاس اور آئین مورگن نے اڑتیس رنز بنائے اس کے علاوہ کوئی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔ آسٹریلیا کے شین واٹسن، مچل سٹارک، پیٹ کومنز اور ناتھن کولٹر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پچاس اوورز میں چھے وکٹوں کے نقصان پر تین سو پانچ رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو ویڈ اکہتر رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے انسٹھ، سمتھ اور برنز نے چوالیس چوالیس رنز بنائے۔ انگلینڈ کے عادل رشید نے چار کینگرو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بہترین کارکردگی پر آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔