Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مارش اور وارنر نے آسٹریلیا کو پہلی بار ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بنادیا

مارش اور وارنر نے آسٹریلیا کو پہلی بار ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بنادیا
November 14, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) مارش اور وارنر نے آسٹریلیا کو پہلی بار ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بنادیا۔ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو فائنل میں 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ مچل مارش77 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ڈیوڈ وارنر 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، گلین میکسویل 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دیدیا۔

کیویز ٹیم نے مقررہ 20 اوررز میں 4 وکٹوں پر 172 رنز بنائے، کپتان کین ولیمسن 48 گیندوں پر 85 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔

آسٹریلیا کی جانب ہیزل ووڈ نے 3 جبکہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔