Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آسٹریلیا میں شدید طوفان اور بارشیں، چار افراد ہلاک، کئی گھر اور سڑکیں طوفان کی نذر

آسٹریلیا میں شدید طوفان اور بارشیں، چار افراد ہلاک، کئی گھر اور سڑکیں طوفان کی نذر
April 23, 2015
آسٹریلیا (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے صوبے نیو ساؤتھ ویلز میں شدید طوفان اور بارش کی وجہ سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ کئی گھر اور سڑکیں بھی بہہ گئیں۔ حکام کے مطابق سنٹرل ہنٹر کے علاقے میں ایک چھیاسی سالہ معمر خاتون سیلاب کے پانی میں گاڑی بہنے سے ہلاک ہو گئی جبکہ سڈنی کے شمالی علاقے دنگوگ  میں ایک خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جہاں طوفان اور سیلاب میں بہت سے گھر بہہ گئے ہیں۔ دنگوگ  ان بارہ علاقوں میں سے ایک ہے جسے حکومت کی جانب سے آفت زدہ قرار دیا جا چکا ہے۔ آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں سو کلومیٹر سے زیادہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل سکتی ہیں اور سڈنی کے بعض علاقوں میں سیلاب آ سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔