Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کی لڑائی ڈریسنگ روم تک پہنچ گئی

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کی لڑائی ڈریسنگ روم تک پہنچ گئی
March 5, 2018

ڈربن ( 92 نیوز ) آسٹریلیا اورجنوبی افریقہ میں پہلا ٹیسٹ میں ہونیوالی  گراؤنڈ کی نوک جھونک ڈریسنگ روم تک جاپہنچی ۔  ڈیوڈ وارنر اور ڈی کوک کے درمیان تلخ کلامی کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی چوتھے روز چائے کے وقفے کے دوران ڈریسنگ روم جارہے تھے کہ اس دوران اچانک ڈیوڈ وارنر نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر ڈی کوک پر جملے کسنا شروع کردیے ۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلوی بلے باز وارنر  نے ڈی کوک پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں پیچھے دھکیلا۔

کھلاڑیوں کے درمیان واقعہ کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی تاہم گراؤنڈ کے اندر پروٹیز بلے باز اے بی ڈویلیئرز کو رن آؤٹ کرنے کے بعد ڈیوڈ وارنر نے جشن منایا تھا اور ان کے جشن منانے کے انداز پر شدید تنقید کی جارہی ہے ۔