Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آسٹریلیا اذلان شاہ ہاکی کپ کا 9ویں بار فاتح

آسٹریلیا اذلان شاہ ہاکی کپ کا 9ویں بار فاتح
April 16, 2016
  ایپوہ(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا فائنل میں بھارت کو چار صفر سے شکست دے دی۔ پاکستان ایونٹ میں پانچویں پوزیشن پر رہا۔ تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل نویں بار اپنے نام کیا ہے  ایونٹ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان  ملائشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے یک طرفہ مقابلے کے بعد بھارت کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے  تھامس ولیم کریگ اور  میٹ گوڈز نے دو دو گول سکور کیے۔ اس سے پہلے پانچویں پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو تین ایک سے شکست  دی تھی۔ ایونٹ میں گرین شرٹس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ قومی ٹیم صرف  کینیڈا اور جاپان جیسی کمزور ٹیموں کو ہی زیر کر سکی۔