Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آسٹریلیا ، شہر میلبورن کی مشہور بورک سٹریٹ میں چاقوزنی کا واقعہ ، ایک شخص ہلاک

آسٹریلیا ، شہر میلبورن کی مشہور بورک سٹریٹ میں چاقوزنی کا واقعہ ، ایک شخص ہلاک
November 9, 2018
میلبورن (92 نیوز) آسٹریلیا کے شہر میلبورن کی مشہور بورک سٹریٹ میں چاقوزنی کا واقعہ پیش آیا۔ واقعےمیں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن کی مشہور بورک سٹریٹ میں نامعلوم شخص نے ایک گاڑی کو آگ لگانے کے بعد راہگیروں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ حملہ آور نے کئی لوگوں پر چاقو چلایا جس کی زد میں آکر تین لوگ شدید زخمی ہوئے۔ ایک شخص موقع پر ہی ہلاک جبکہ دیگر دو افراد کوطبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس نےموقع پر پہنچ کرحملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی تو حملہ آور نے پولیس اہلکاروں پر بھی چاقو چلا دیا۔ پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور پرگولی چلائی اور اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے واقعے کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔