Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے تنازع میں انگلینڈ نےبھی انٹری ڈالدی

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے تنازع میں انگلینڈ نےبھی انٹری ڈالدی
July 7, 2017

لندن (92نیوز)آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان تنخواہوں کے تنازع میں انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی انٹری ڈال دی، انگلینڈنے تنازع حل ہونے تک ایشز سیریز کے لیے ٹیم  آسٹریلیا بھیجنے سے انکار کر دیا ۔

تفصیلا تکےمطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈاور کھلاڑیوں کے درمیان تنخواہوں کا تنازع، انگلش کرکٹ بورڈ  بھی میدان میں کود پڑا ۔ انگلینڈ نے تنازع حل ہونے تک آسٹریلیا میں ایشز سیریز کے لیے ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ  کیا  ہے ۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ایشز سیریز کا انعقاد تنازع حل ہونے کی صور ت میں ہی ممکن ہے۔

معاہدہ طے نہ پانے کے باعث آسٹریلیا کی اے ٹیم نے پہلی بار دورہ جنوبی افریقہ کا بائیکاٹ کیا کینگروز کی اے ٹیم کو آج پروٹیز کے دیس میں روانہ ہونا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کے درمیان ناکام مذاکرات کے بعد دورہ منسوخ کر دیا گیا۔

تنازع سے 200 سے زائد کرکٹرز متاثر ہوئے،،انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز نومبر میں شیڈول ہے۔