Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آسام : بوڈو قبائل کے باغیوں کے حملے میں 13 افراد ہلاک

آسام : بوڈو قبائل کے باغیوں کے حملے میں 13 افراد ہلاک
August 5, 2016
دیس پور(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست آسام میں بوڈوقبائل کے باغیوں کے حملے میں تیرہ افرادہلاک اورپندرہ زخمی ہوگئےبھارتی فورسزنے جوابی کارروائی میں تین باغیوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی مظالم کےخلاف کشمیری ہی سراپااحتجاج نہیں بھارت کےاندربھی احتجاجی تحریکیں سراٹھارہی ہیں بھارتی ظلم وزیادتیوں سےتنگ آکر ریاست آسام کے علاقے بالاجھارکے بازارمیں باغیوں کے ایک گروپ نے گرنیڈسے حملہ کردیا اوراندھادھندفائرنگ بھی کی جس سےمتعدافرادہلاک اورزخمی ہوگئے۔بھارتی پولیس نے جوابی کارروائی میں تین باغیوں کوبھی ہلاک کرنے کادعویٰ کیاہےباغیوں کے حملے میں دکانوں اور گھروں کو بھی شدیدنقصان پہنچا ۔ بوڈو قبائلیوں کی تنظیم این ڈی ایف بی کئی عرصے سےاپنےلئے علیحدہ ملک کا مطالبہ کر رہی ہے۔