Sunday, August 1, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

آزاد کشمیر میں انتخابی مہم، وزیراعظم کا مظفر آباد میں جلسہ بارش کے باعث التوا کا شکار

آزاد کشمیر میں انتخابی مہم، وزیراعظم کا مظفر آباد میں جلسہ بارش کے باعث التوا کا شکار
July 19, 2021

مظفر آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے حوالے سے مظفر آباد میں جلسہ بارش کے باعث التوا کا شکار ہوگیا۔

مظفر آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کی جگہ پر پانی جمع ہو گیا۔ وزیراعظم اس سے قبل آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے حوالے سے باغ میں جلسہ کر چکے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی، پارلیمانی اور ایوان بالا میں قانون سازی کے حوالے سے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔