Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آزاد کشمیر میں المناک حادثہ ، 18 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر میں المناک حادثہ ، 18 افراد جاں بحق
November 3, 2021 --- ویب ڈیسک

مظفرآباد (92 نیوز) آزاد کشمیر میں المناک حادثہ پیش آیا جس میں 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بلوچ سے راولپنڈی جانیوالی مسافر بس منجھاڑی کے مقام پر دوسو فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ حادثہ بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتی ہی ریسکیو کے لئے مقامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو کوٹلی کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود ، وزیراعظم سردارعبدالقیوم نیازی اور وفاقی وزیر آمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انھوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔