Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آزاد میڈیا اور آزادی رائے کے بغیر آزاد عدلیہ کا تصور نہیں، جسٹس اطہر من اللہ

آزاد میڈیا اور آزادی رائے کے بغیر آزاد عدلیہ کا تصور نہیں، جسٹس اطہر من اللہ
November 20, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا آزاد میڈیا اور آزادی رائے کے بغیر آزاد عدلیہ کا تصور نہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کوئی جج دباؤ میں آنے کی توجیہہ نہیں دے سکتا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہےعوام میں اپنی ساکھ بحال کریں، اپنا سر ریت میں نہیں چھپا سکتے، ہمیں اپنی غلطیاں تسلیم کرنی چاہئیں۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے مزید کہا کہ پی سی او کے تحت حلف کے خلاف ہاتھ سے درخواست لکھ کردی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا عدلیہ ان اصولوں کی پاسداری کرتی ہے جن کی بنیاد پر پاکستان بنا، آئین اور عوامی حقوق کی حفاظت عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔