Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی کارڈیک سینٹر میں علیل بچوں کے علاج پر والدین آرمی چیف کے مشکور

آرمی کارڈیک سینٹر میں علیل بچوں کے علاج پر والدین آرمی چیف کے مشکور
July 30, 2018
لاہور ( 92 نیوز) 92نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں ، حویلی لکھا کے  بیمار بہن بھائی کا علاج آرمی کارڈیک سنٹر میں  جاری ہے  جس پر والدین چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور 92نیوز  کے مشکور ہیں  ۔ بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مدد کرنے پر  شکرگزار ہوں ، 92نیوز نے میرے بچوں کی زندگی بچانے میں مدد کی۔ پروگرام مقابل کے رؤف کلاسرا نے بچوں کی بیماری کا معاملہ اٹھایا تھا، جس کے بعد آرمی چیف نے نوٹس لیکر بچوں کے علاج کی ہدایت دی تھی۔ دونوں بیمار بہن بھائی کے والد کا مزید کہنا ہے کہ 92نیوز مسئلے کو نہ اُٹھاتا اور  آرمی چیف بروقت نوٹس نہ لیتے تو اس کے لئے اپنے بچوں کا علاج ممکن ہی نہیں تھا۔