Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف کی کاوشوں سے پارا چنار میں مظاہرین کا8ویں روزدھرنا ختم

آرمی چیف کی کاوشوں سے پارا چنار میں مظاہرین کا8ویں روزدھرنا ختم
July 1, 2017

پارا چنار(ویب ڈیسک)آرمی چیف کی کاوشوں سے پارا چنار میں مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ  کہتے ہیں حالیہ واقعات میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہونے کے واضح شواہدہیں،، دھماکےکےمقامی سہولت کاروں کوپکڑلیا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلےگا ۔ ایف سی کمانڈنٹ پارا چنار کو تبدیل کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوششوں سے پارا چنار میں مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا  آرمی چیف نے قبائلی عمائدین اور دھرنے کے شرکا سے ملاقات کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔۔ایف سی کمانڈنٹ پارا چنار کو تبدیل کردیا گیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے عمل کی حمایت کرتی ہےحالیہ واقعات میں غیرملکی ہاتھ کےملوث ہونے کے واضح شواہدہیں، دھماکےکےمقامی سہولت کاروں کوپکڑلیا ان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلےگا واقعے کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے ۔  سرحدوں پر سکیورٹی کے حوالے سے آرمی چیف نے کہا کہ  پاک افغان سرحد پر سکیورٹی سخت کر رہےہیں باڑ لگانے کا کام جاری ہے۔

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ باڑ لگانے کا کام ہر صورت مکمل کیا جائےگا۔