Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف کی شہداء مچھ کے لواحقین سے ملاقات، سانحہ پر دلی دکھ کا اظہار

آرمی چیف کی شہداء مچھ کے لواحقین سے ملاقات، سانحہ پر دلی دکھ کا اظہار
January 13, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات کی اور سانحہ پر دلی دکھ کا اظہار کیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک رزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے  سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی ، آرمی چیف  کو کور ہیڈ کوارٹرز جنوبی کمانڈ میں تفسیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات کی،آرمی چیف نے ہزارہ برادری سے بھی ملاقات کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سانحہ مچھ میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے،دشمن قوتوں کی پاکستان پر نظر ہے،پاکستانی فوج دشمن قوتوں کو کامیاب ہونے نہیں دے گی،لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کور ہیڈکوارٹرز جنوبی کمانڈ میں صوبے میں سلامتی کی صورتحال اور اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔