Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات ،مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور

آرمی چیف کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات ،مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور
January 18, 2016
ریاض(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ریاض میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب پہنچنے کے فورا بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی صورتحال اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف نے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے پاکستان کی موقف سے سعودی وزیر دفاع کو آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان رابطوں  کی جلد بحالی پر زور دیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال  کی وجہ سے مسلم امہ کمزور ہو رہی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔