Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف کی سعودی فرمانروا سے ملاقات ، دہشتگردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق

آرمی چیف کی سعودی فرمانروا سے ملاقات ،  دہشتگردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق
December 18, 2016

 راولپنڈی(92نیوز)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے پاک فوج کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں  دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے پراتفاق ہوا ہے۔  جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان حجاز مقدس کی حفاظت ،سلامتی اور علاقائی تحفظ کے لئے کام کرتا رہے گا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان  تاریخی رشتے اور برادرانہ تعلقات قائم  ہیں جو کہ وقت کے ساتھ دائمی پارٹنرشپ میں تبدیل ہوگئے ہیں۔  دونوں رہنمائوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کےخلاف مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔آرمی چیف نے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلطان سے بھی ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزیر دفاع نے آرمی چیف کو اس بات کی یقین دہانی کا اعادہ کرایا کہ سعودی عرب پاکستان میں امن اور استحکام کے لیے ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔ جنرل قمرجاوید باجوہ کاکہناتھاکہ  پاکستان حجاز مقدس مقامات کی حفاظت ،سلامتی اور علاقائی تحفظ  کے لئے کام کرتا رہے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عبدالرحمان بن صالح سے بھی ملاقات کی۔ جس میں پاک سعودی افواج کے درمیان تعلقات ،دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی اتفاق کیا۔آرمی چیف سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر اہم سعودی شخصیات سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔