Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس،انتہاپسندی کابھرپور جواب دینے کی ہدایت

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس،انتہاپسندی کابھرپور جواب دینے کی ہدایت
August 1, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی ، کانفرنس میں قومی فرائض کی انجام دہی کیلئے تعاون پر عوام کا شکریہ  ادا کیا گیا ، کانفرنس میں الیکشن کے دوران شہید اور زخمیوں فوجیوں کو خراج عقیدت و تحسین بھی پیش کیا گیا ۔ پاکستان کی مسلح افواج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق  جی ایچ کیو راولپنڈی میں کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والی کانفرنس میں ملک اور خطے کی اندوانی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کےخلاف جنگ کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ کانفرنس میں افغانستان کے ساتھ فوجی سطح پر تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے  شرکا نے الیکشن مہم کے دوران قومی فریضے کی انجام دہی اور مسلح افواج کے ساتھ تعاون پر عوام کا شکریہ ادا کیا، اُن کا کہنا تھا کہ عوام فیصلہ کرتے ہیں اور فوج دفاع کرتی ہے۔