Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، داخلی وسرحدی سلامتی کی صورتحال پر غور

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، داخلی وسرحدی سلامتی کی صورتحال پر غور
March 6, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کمانفرنس میں ملک کی داخلی اور سرحدی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ آپریشن رد الفساد اور خوشحال بلوچستان پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 209ویں کورکمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک کی داخلی اور سرحدی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ملک میں جاری آپریشن ردالفساد، خوشحال بلوچستان پروگرام کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کانفرنس کے شرکا نے اس عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حاصل کردہ کامیابیوں کو ملک میں دیرپا امن و استحکام کیلئے آگے بڑھایا جائے گا۔