Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس،ملکی سلامتی کی صورتحال پر غور

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس،ملکی سلامتی کی صورتحال پر غور
January 2, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ اجلاس میں اسٹرٹیجک صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ اسٹریٹجک صورتحال اور داخلی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں نیشنل سیکورٹی کمیٹٰی کے حوالے سے معاملات پر بھی زیر غور آئے ۔