Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس،جیواسٹریٹجک اور سکیورٹی صورتحال پر غور

آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس،جیواسٹریٹجک اور سکیورٹی صورتحال پر غور
October 1, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔ کانفرنس میں  جیو اسٹریٹجک اور سکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیومیں214ویں کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد  ہوا ، کانفرنس میں  خطے کی مجموعی علاقائی تذویراتی صورتحال اور ملکی سلامتی سے متعلق اہم اُمور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق کانفرنس میں آپریشن رد الفساد کے تحت استحکام آپریشنز جاری رکھنے اور دہشتگردی کیخلاف مہم کے بعدحاصل کردہ امن کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا  گیا، سپہ سالار نے محرم الحرام کے دوران قیام امن یقینی بنانے کیلئے خفیہ ایجنسیوں سمیت تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کو اپنے حالیہ دورہ چین کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔۔ کور کمانڈر زنے یوم دفاع و شہداءپرپوری قوم کی جانب سے شہداءکو بھرپورخراج عقیدت پیش کرنے پرشکریہ ادا کیا اور ملکی امن و استحکام کو شہداءکی قربانیوں کا مرہون منت قرار دیا۔