Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد

آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد
February 4, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی  زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹر ز میں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کی کانفرنس میں مجموعی  علاقائی تذویراتی اور سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال کا بھی  جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیوں کے واقعات زیر غور لائے گئے ۔ شرکا نے افغان مفاہمتی عمل پر جاری پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز نے کانفرنس میں ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر  اطمینان کااظہار کیا فورم نے کنٹرول لائن، ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پر بھی غور  کیا۔