Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف کی ترک صدراور وزیر دفاع سمیت چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقاتیں

آرمی چیف کی ترک صدراور وزیر دفاع سمیت چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقاتیں
October 13, 2015
انقرہ(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انقرہ میں  ترک صدر  اور وزیر اعظم سمیت  ترک وزیر  دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف سے  ملاقاتیں کی ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف  جو  اپنے  تین روزہ  دورہ ترکی  پر ہیں نے  انقرہ میں  ترکی کے صدارتی کمپلیکس کا دورہ کیا  اور ترک صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماوں نے خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی ۔ آرمی چیف نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے تعاون کی یقین دہانی کرائی،ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے انقرہ میں ہونے والے دھماکوں پر افسوس کا اظہار کیا ،بعد ازاں  آرمی چیف نے  ترک وزیر  دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا ۔ COAS23
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔