Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف کی اطالوی ہم منصب سے ملاقاب ،دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی اطالوی ہم منصب سے ملاقاب ،دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
July 28, 2015
روم(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اٹلی کے آرمی ہیڈکوارٹرزکا دورہ کرکے اپنے اطالوی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔ جس میں دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی، اطالوی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پراٹلی میں ہیں پیرکوان کی اطالوی وزیرِخارجہ سے ملاقات ہوئی اورانہوں نےاسلحہ ساز فیکٹریوں کادورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے اٹلی کے تیار کردہ جنگی سازوسامان  کی نمائش بھی دیکھی تھی ۔ منگل کو جب وہ اٹلی کےآرمی ہیڈ کوارٹرزپہنچے تواطالوی فوج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ جس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اپنے اطالوی ہم منصب سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔ اٹلی کے آرمی چیف نے پاک فوج کے دہشت گردی کے خلاف بے مثال کردار اور لازوال قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ اٹلی پاک فوج کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون، ملٹری ٹریننگ کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔   COAS