Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف کہتے ہیں کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے سی پیک منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا

آرمی چیف کہتے ہیں کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے سی پیک منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا
July 12, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے سی پیک منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔ جنوبی ایشیا کے چند ممالک کے برعکس تمام تر توانائیاں امن اور مشترکہ ترقی پر مرکوز ہیں۔ کسی کو پاک فوج کی صلاحیتیوں پر شک و شبہ نہیں ہوناچاہیے۔

نیشنل لاجسٹک سیل کے زیر اہتمام سی پیک لاجسٹکس بین الاقوامی فورم کا انعقاد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خطاب ،،، سپہ سالار کہتے ہیں۔۔پاک،چین روابط پرامن بقائے باہمی، مشترکہ مفادات اور ترقی میں اشتراکیت پر مبنی ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ کا ویژن پوری دنیااورخطے کیلئے نئے مواقع کا آئینہ دار، ایک سٹرک ایک راستہ وژن پاکستان، مغربی چین اور خطے کیلئے گیم چینجرثابت ہوگا ۔ چین کی گوادر کی بندرگاہ اور خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد ہوگی۔

سی پیک پاکستان اور خطے کے عوام کیلئے اقتصادی ترقی، خوشحالی اور امن کابڑا منصوبہ ہے۔ پاکستان کو اقتصادی قوت میں بدلنے کیلئے مواقع سے فائدہ اُٹھانا چائیے ۔ تمام اداروں کو بھرپور تعاون ، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے موجودہ قوانین وقواعد کوبہتر، نوجوانوں کوتعلیم ، تربیت اور ہنر دینا،تجارتی راہداریوں کو اقتصادی راہداریوں میں بدلنا اورکاروباری برادری کوچینی بھائیوںکا ساتھ دینا ہوگا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا کہ جنوبی ایشیا ءکے چند ممالک کے برعکس ہماری تمام تر توانائیاں امن اور مشترکہ ترقی پر مرکوز ہیں،،،پاک فوج سمیت تمام سیکیورٹی ادارے سی پیک کو مکمل محفوظ بنائیں گے۔ ہماری صلاحیتوں پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ آج کاپاکستان کہیں زیادہ محفوظ ،،،فاٹا اور ملحقہ علاقے پرامن ،کراچی میں معاشی سرگرمیاں بحال بلوچستان سماجی و اقتصادی ترقی وامن کا محوراور پاکستان دہشتگردی و انتہاءپسندی سے پاک ملک بن رہا ہے ۔

سپہ سالار کہتے ہیں میرا خواب ہے۔2030 ءتک پاکستان اوسط آمدنی والے ممالک میں شامل ہو۔ سی پیک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں چینی بھائی ہم نوا ہیں۔ پاکستان اور چین ہر مشکل میں یکجان اورآہنی بھائی ہیں