Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، ایچ آئی ٹی کی استعداد اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی

آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، ایچ آئی ٹی کی استعداد اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
November 9, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی مہارت پر اعتماد کا اظہارکیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایچ آئی ٹی کی استعداد اور جاری منصوبوں پر پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ اُنہیں ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا میں پروڈکشن یونٹس میں جدت کے اقدامات بارے بھی بتایا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ایچ آئی ٹی کو جدید دفاعی پیداواری صنعت میں تبدیل کرنا قابل ستائش ہے، ان کاوشوں میں ایچ آئی ٹی چیئرمین، افسران اور افرادی قوت کا عزم قابل قدر ہے۔

آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا، اُنہوں نے ٹینکس کیلئے حال ہی میں تیار کردہ بہتر حفاظتی ہتھیاروں کے ریموٹ نظام کا مشاہدہ کیا۔

آرمی چیف نے مقامی طور پر تیار کردہ 155 ملی میٹر آرٹلری گن بیرل دیکھی، سپہ سالار نے بارودی مواد، ہتھیاروں سے بچاؤ کیلئے فوجی گاڑیوں کا بھی مشاہدہ کیا۔ اُنہوں نے نے ٹینکوں، بکتر بند گاڑیو‍ں کی تیاری، بحالی، اپ گریڈیشن کا معائنہ کیا۔

سپہ سالار نے جاری تحقیق اور ترقیاتی منصوبوں کا مشاہدہ بھی کیا، انہوں نے ایچ آئی ٹی میں مقامی سطح پر خود انحصاری کے حصول کو سراہا۔

آرمی چیف  نے ٹینکس، آرٹلری گنز اور گاڑیوں کیلئے بیلسٹک پروٹیکشن سلوشنز کی تیاری کی تعریف بھی کی۔