Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ ، صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ ، صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی
March 2, 2018

کراچی ( 92 نیوز)  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ  کیا ہے ۔ آرمی چیف کو کراچی سمیت صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی اور ملیر گیریژ ن کا دورہ کیا،آرمی چیف کو کورہیڈ کوارٹرز میں صوبے میں سکیورٹی کی صورتحال، بالخصوص کراچی اور آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کراچی میں سکیورٹی کی صورت حال میں بہتری پر پاکستان رینجرز سندھ کی کارکردگی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملیر گیریژن میں آفیسرز سے خطاب میں ملک کے دفاع اور سکیورٹی کیلئے ان کی شاندار پیشہ وارانہ کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی اقتصادی سرگرمیوں کے مرکز کراچی میں امن پاکستان میں امن و استحکام کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ کراچی اور صوبے میں صورتحال معمول پر برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔