Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف کا ڈی جی رینجرز  کو ٹیلی فون،  شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت

آرمی چیف کا ڈی جی رینجرز  کو ٹیلی فون،  شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت
August 22, 2016
راولپنڈی (92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کو ٹیلی فون کیا ہے اورشہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف نے کراچی میں پرتشدد واقعات کے بعد ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کو ٹیلی فون کیا اور انہیں شہریوں کے حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ دوسری طرف رینجرز کی بھاری نفری نے مکا چوک اور اطراف کے علاقوں کا محاصرہ کرلیا ہے ۔ ڈی جی رینجرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پرتشدد واقعات کے ذمہ داروں کو آج رات ہی گرفتار کر لیا جائے گا ۔