Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف کا چیمپئنز ٹرافی کی فاتح کرکٹ ٹیم کو استقبالیہ ، کھلاڑیوں کو وطن کے سفیر قرار دے دیا

آرمی چیف کا چیمپئنز ٹرافی کی فاتح کرکٹ ٹیم کو استقبالیہ ، کھلاڑیوں کو وطن کے سفیر قرار دے دیا
July 5, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں آرمی ہاؤس میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی ٹیم کی فتح نے قوم کو وہ خوشی دی جس کا عرصے سے انتظارتھا۔ٹیم محنت جاری رکھے پوری قوم ان سے محبت کرتی ہے ۔ ٹیم کے اعزاز میں آرمی بینڈ نے شاندار دھنیں بھی بجائیں۔

چیمپئنز کے اعزاز میں آرمی ہاؤس میں  شاندار تقریب ۔۔ آرمی بینڈ کی بجائی گئی دھنوں نے سماں  باندھ دیا ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شاندار الفاظ میں ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ٹیم کی جیت سے قوم کو طویل عرصے بعد وہ خوشی ملی جس کا انتظار تھا۔

اس موقع  پر چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان نے ٹیم کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ٹیم پاکستان کی سفیر ہے ڈٹے رہیں تو کامیابیاں مل سکتی ہیں۔

دوسری  طرف چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کرانے میں کردار ادا کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاک آرمی کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو سراہا اور پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی ہاؤس میں دیئے گئے استقبالئے میں قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ  ساتھ بورڈ آفیشلز نے بھی شرکت کی۔