Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر پونا سیکٹر کا دورہ ، عید جوانوں کیساتھ گزاری

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر پونا سیکٹر کا دورہ ، عید جوانوں کیساتھ گزاری
May 24, 2020
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے لائن آٖف کنٹرول پر پونا سیکٹر کا دورہ کیا ، عید جوانوں کے ساتھ گزاری ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر  نماز عید ادا کی، آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے خطاب بھی کیا اور پاک فوج کے جوانوں کے پیشہ وارانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے  بھارتی فورسز کی جانب سے خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دینے پر جوانوں کی تعریف کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلوں کی تعریف کی ، کہا کہ  پاک فوج کا کلچر ، ایمان ، اتحاد اور تنظیم ہے  ، 27 فروری کو پاک فوج نے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا  کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے پاک فوج کے جوان سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔