Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ ، آپریشنل تیاریوں اور بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ ، آپریشنل تیاریوں اور بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی
December 6, 2016

 کوئٹہ(92نیوز)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری سیکورٹی اداروں اور عوام کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہیں دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا ۔اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکورٹی کو فل پروف بنایا گیا ہیں، پاک فوج سول حکومت کو ہر ممکن معاؤنت فراہم کریگی۔

تفصیلات کےمطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے یادگار شہداپر پھول چڑھائے، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کوصوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی اس موقع ہر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن کے قیام میں جو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اس پر تمام سیکورٹی ادارے انٹیلی جنس ایجنسیز اور صوبے کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں ، انکا کہنا تھا کہاقتصادی راہدرای منصوبے کی سیکورٹی کو فول پروف بنایا گیا ہے جلد ہی بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائےگا۔