Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف کا دورہ افغانستان ،اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں ،انٹیلی جنس شیئرنگ اور سرحدپر ہونیوالی دراندازی کو مشترکہ کوششوں سے روکنے پر اتفاق

آرمی چیف کا دورہ افغانستان ،اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں ،انٹیلی جنس شیئرنگ اور سرحدپر ہونیوالی دراندازی کو مشترکہ کوششوں سے روکنے پر اتفاق
December 27, 2015
کابل(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان  کے ایک روزہ دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی اور  چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ  سے ملاقات کی سرحد پرہونے والی دراندازی کو انٹیلی جنس شیئرنگ  اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے روکنے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف  نے افغانستان کے ایک روزہ دورے کے دوران  افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی، ملاقات میں افغان مصالحتی عمل اور بارڈر مینجمنٹ کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں سرحد پرہونے والی دراندازی کو انٹیلی جنس شیئرنگ  اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے روکنے پر اتفاق کیا گیا  اور فیصلہ کیا گیا کہ دراندازی کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ سرحد کے دونوں اطراف دہشتگردوں کے خلاف مربوط کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا، ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملک اپنی سر زمین دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کے اجازت نہیں دیں گے، ملاقات کے دوران افغان مصالحتی عمل کو کامیاب بنانے پر غور کیا گیا اور امن کے خواہش مند طالبان گروہوں سے مذکرات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ افغان مصالحتی عمل کی بحالی کے لئے چار فریقی فریم ورک کے مطابق آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کا پہلا اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے میں ہو گا جس میں مذاکرات کے حوالے سے جامع روڈ میپ تیار کیا جائے گا ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لئے ملٹری وفود کے تبادلوں میں اضافہ اور ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا   آرمی چیف نے افغان چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں بگرام ایئربیس کا بھی دورہ کیا اور افغانستان میں امریکی فوجی کمانڈر جنرل جان کیمبل سے ملاقات کی، قبل ازیں کابل ایئرپورٹ پر افغانستان کی چیف آف جنرل سٹاف نے آرمی چیف کا استقبال کیا جبکہ صدارتی محل پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ 1 2 3 army