Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف کا ایئر ڈیفنس سنٹر ملیر کینٹ کا دورہ

آرمی چیف کا ایئر ڈیفنس سنٹر ملیر کینٹ کا دورہ
August 25, 2015
کراچی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ائیر ڈیفنس سینٹر ملیر کینٹ کا دورہ۔آرمی  چیف کو ائیر ڈیفس سینٹر کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے دورہ کراچی کے دوران ملیر کینٹ میں قائم ائیر ڈیفنس سینٹر کا دورہ کیا۔جہاں پر انھیں لیٖفٹننٹ جنرل ضمیر الحسن شاہ نے سینٹر کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفننگ دی۔ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الحسن شاہ کو آرمی ائیر ڈیفینس کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز بھی لگائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گریژن میں یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چھڑھائی۔ آرمی چیف نے گریژن میں جوانوں اور افسروں سے خطاب بھی کیا۔