Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف کا آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ

آرمی چیف کا آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ
September 12, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا  ، انہوں نے  لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان کو اے ایم سی کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا ، یاد گار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان کو اے ایم سی کے کرنل کماندنٹ کے بیجز لگائے ، اس موقع پر سبکدوش کرنل کمانڈنٹ ،لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد (ر) بھی اس موقع پر موجود تھے۔ [caption id="attachment_240233" align="alignnone" width="500"] آرمی چیف کا آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ[/caption] تقریب میں آرمی میڈیکل کور کے حاضر و سبکدوش  افسران و جوانوں نے  شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں سپہ سالار نے  دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قیمتی جانیں بچانے پر اے ایم سی  کی خدمات کو خراج تحسین پیش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسران و جوانوں سے اپنے خطاب میں  اے ایم سی کے ڈاکٹرز اور پیدا میڈیکل اسٹاف کی بہترین خدمات پر تعریف کی ۔