Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، شہدا کی یادگارپر پھول چڑھائے

آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، شہدا کی یادگارپر پھول چڑھائے
December 9, 2016

 راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف نے آئی ایس آئی ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا اور شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے ۔آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی کارگردگی پر اطمینان کا اظہاربھی  کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے  ان  کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی نے آرمی چیف کو ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر بریفننگ دی ۔ آرمی چیف  نے  دفاع وطن کے لیے آئی ایس آئی اہلکاروں کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے آئی ایس آئی کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔