Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف نے 15خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف نے 15خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
August 16, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد مسلح افواج پر حملوں، تعلیمی اداروں کی تباہی اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے 41 فوجیوں، 4 عام شہریوں سمیت 45 افراد کو شہید کیا تھا۔ دہشتگردوں میں خیوال محمد ، صدام اللہ ، اظہار ، جان بچہ ، شرافت علی ، حبیب اللہ ، سیف اللہ ، زرمحمد ، الف خان ، مجاہد ،طارق علی ، اسرار احمد ، کلیم اللہ ، محمد رحمان  اور فیاض اللہ شامل ہیں ۔