Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ، سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات ، سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
July 13, 2017

راولپنڈی (92نیوز)کینیڈین ہائی کمشنر پیری کیلڈرووڈ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر پیری کیلڈرووڈ نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے خطہ میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو تسلیم کیا اور سراہا۔