Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف سے کینیڈین نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، افغانستان میں انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے کینیڈین نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، افغانستان میں انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون پر تبادلہ خیال
November 9, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈا کی نائب وزیر خارجہ مارٹا مورگن نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون، مجموعی علاقائی صورتحال اور افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اقدامات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے اور کینیڈا کے ساتھ طویل المدتی اور ملٹی ڈومین پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔ اُنہوں نے انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان پر عالمی اتحاد کی اشد ضرورت کا اعادہ کیا۔

معزز مہمان نے افغانستان میں انخلاء کے آپریشن، علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔