Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف سے نئے افغان سفیرشکر اللہ عاطف کی ملاقات

آرمی چیف سے نئے افغان سفیرشکر اللہ عاطف کی ملاقات
January 12, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف سے نئے افغان سفیر شکر اللہ عاطف نے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے نئے افغان سفیر کو خوش آمدید کہا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی اور افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نئے افغان سفیر شکر اللہ عاطف مشال کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور نئے افغان سفیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے امید ظاہر کی کہ نئے سفیر باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے میں معاون ہوں گے۔