Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف سے عالمی اسلامی بینک کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات ، سکیورٹی کے امور پر بات چیت

آرمی چیف سے عالمی اسلامی بینک کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات ، سکیورٹی کے امور پر بات چیت
September 26, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف سے عالمی اسلامی بینک کے چیف ایگزیکٹو شیخ علی بن عبداللہ الثانی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انٹرنیشنل اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹو شیخ علی بن عبداللہ الثانی کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں معاشی تعاون میں اضافے کیلئے سکیورٹی اور سازگار ماحول کے قیام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ غیرملکی سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لیے امن کا قیام ضروری ہے۔ معزز مہمان نے ملک و خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور کہا کہ امن و سلامتی کے اقدامات معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ہوں گی۔ شیخ علی بن عبداللہ الثانی شاہی خاندان کے بھی رکن ہیں۔