Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف سے روس کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے روس کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
August 7, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر فومین  نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں  دو طرفہ دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ خطے کی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روسی نائب وزیر دفاع نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور  کلیدی کامیابیوں کو سراہا ۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے عالمی تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔ بعد میں رشین فیڈریشن کے ڈپٹی منسٹر آف ڈیفنس کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومِن نے پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی  ،نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سر براہ نے رشین فیڈریشن کے ڈپٹی منسٹر آف ڈیفنس کااستقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی  ، سلامی کے بعد ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پرسنل اسٹاف آفیسرز سے معزز مہمان کا تعارف کروایا۔ ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُمور اور باہمی دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، معزز مہمان نے خطے میں میری ٹائم امن و استحکام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے عزم اور خدمات کو سراہا۔