Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف، جرمن سفیر کی ملاقات

آرمی چیف سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف، جرمن سفیر کی ملاقات
February 12, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ  جنرل (ر) راحیل شریف اور  جرمن سفیر نے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے ملاقات میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں پر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔ جنرل باجوہ ، جرمن سفیر آئی ایس پی آر کے مطابق جرمنی کے سفیر نے  چیف آف آرمی سٹاف  سے ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت علاقائی امن و استحکام کے امور پر گفتگو کی ۔ جرمن سفیر نے پاکستان میں سلامتی کی بہتر صورتحال کو سراہا، جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن معاشی سرگرمیوں کیلئے سازگار ماحول فراہم کریگا۔