Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف سے اسحاق ڈار کی ملاقات ، بھارتی اشتعال انگیزیوں کا جائزہ لیا گیا

آرمی چیف سے اسحاق ڈار کی ملاقات ، بھارتی اشتعال انگیزیوں کا جائزہ لیا گیا
September 21, 2016
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے ۔ اور اس اہم ملاقات میں بھارت کے اشتعال انگیز بیانات کا جائزہ لیا گیا اورساتھ ہی  پاک افغان بارڈرمینجمنٹ سے متعلق مالیاتی امور پربھی بات چیت ہوئی۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات کے بعدآئندہ کی حکمت عملی کےلئے سیاسی وعسکری قیادت میں رابطے جاری ہیں گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ بات چیت میں مودی سرکارکی طرف سے جارحانہ بیانات پر تبادلہ خیال کیا اب وزیر خزانہ اسحاق ڈار آرمی چیف سے ملاقات کےلئے جی ایچ کیو پہنچ گئے۔ آرمی چیف اور وزیرخزانہ کی ملاقات میں ملک کی اندرونی و بیرونی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق مالیاتی امور پر بھی غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں سول آرمڈ فورسز کے 29 نئے ونگز کے قیام پر بھی بات چیت کی گئی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔