Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف دو روزہ دورے پر بلوچستان پہنچ گئے

آرمی چیف دو روزہ دورے پر بلوچستان پہنچ گئے
March 4, 2018

کوئٹہ (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 2 روزہ دورے پر بلوچستان پہنچ گئے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوادر میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبہ متحدہ عرب عمارات اور سویٹزرلینڈ حکومت کے تعاون سے قائم کیا جارہا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج بلوچستان کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھے گی ۔


آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں پینے کے پانی کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے۔ خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت صوبے میں امن اور خوشحالی کیلئے سول انتظامیہ کے ساتھ بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت صوبے کے لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔ ان منصوبوں سے مستفید ہوکر بلوچستان کے عوام صوبے کی معاشی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرسکیں گے ، بلوچستان اس وقت خطے کا معاشی مرکز بنے گا جب یہاں کے عوام ان منصوبوں سے صیح معنوں میں مستفید ہوں گے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق اس منصوبے سے مقامی افراد کو 44 لاکھ گیلن یومیہ پانی کی ضروریات پوری سکیں گی ۔ منصوبہ سے گوادر کے شہریوں کیلئے صاف پانی کے حصول کا درینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا۔
منصوبہ کی 88 لاکھ یومیہ گیلن پانی کی فراہمی کی صلاحیت ہے۔ منصوبہ 6 سے 8 ماہ میں مکمل ہوکر گوادر اور گردونواح میں پانی کی قلت کو دور کرے گا،وزیراعلی بلوچتسان میر عبدالقدوس بزنجو ، متحدہ عرب امارات کے سفیر اور کمانڈر سدرن کمانڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔