Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف کی چین کے صدر سے ملاقات، علاقائی سلامتی، خطے کو درپیش چیلنجز پرگفتگو

آرمی چیف کی چین کے صدر سے ملاقات، علاقائی سلامتی، خطے کو درپیش چیلنجز پرگفتگو
September 19, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید  باجوہ نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی، خطے کو درپیش چیلنجز اور آگے بڑھنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے چین کے صدر شی جن پنگ کی خصوصی دعوت پر ان سے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  اس موقع پر چین کے صدر کا کہنا تھا کہ پاک آرمی کا دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات میں کلیدی کردار ہے ۔ پاکستان  وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترنے والا آہنی دوست ہے ۔