Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا زینب کے قتل پر اظہار افسوس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا زینب کے قتل پر اظہار افسوس
January 10, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ننھی زینب کے قتل پر  اظہار تعزیت کی ۔ آرمی چیف نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سول انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی کی ہدایت کر دی ۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معصوم زینب کے والدین کی اپیل پر ملزموں کی گرفتاری کیلئے عسکری اداروں کو تمام سول اداروں کی فوری مدد کرنے کی ہدایت کر دی ۔