Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کمانڈرز نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں ، آرمی چیف

کمانڈرز نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں ، آرمی چیف
August 4, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹل سینٹر میں افسران سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور کامیاب آپریشنز کو سراہا۔

 آرمی چیف نے کہا کمانڈرز ہر سطح پر پیشہ ورانہ مہارت کے حصول پر توجہ دیں۔ کمانڈرز تازہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے خود کو تیار کریں۔ کمانڈرز ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔

آرمی چیف کا رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نےاستقبال کیا۔ آئی جی آرمز کمانڈر بلوچ رجمنٹل سینٹر بھی اس موقع پرموجود تھے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔