Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو کمانڈر امریکی سینٹ کام اور امریکی سینیٹر کا ٹیلی فون

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو کمانڈر امریکی سینٹ کام اور امریکی سینیٹر کا ٹیلی فون
January 12, 2018

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امداد نہیں چاہیے بلکہ پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔
سپہ سالار کا امریکہ کے سامنے دو ٹوک موقف سامنے آ گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کمانڈر سینٹ کام اور امریکی سینیٹر کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔
آرمی چیف نے امریکی کمانڈر اور سینیٹر سے ٹرمپ کے پاکستان کے حوالے سے حالیہ دنوں میں جاری کئے گئے ٹویٹ پیغام پر بات کی اور کہا کہ امداد کی بحالی نہیں چاہیے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہونا چاہیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ امریکی امداد کے بغیر بھی دہشتگردی کے خلاف کوششیں جاری رکھیں گے اور یہ کہ پاکستان افغانیوں کی سرگرمیوں سے متعلق امریکیوں کے تحفظات سے آگاہ ہے ۔ عالمی طاقتوں کے خطے میں رویے کے باعث پاکستان کو شدید نقصان برداشت کرنا پڑا جبکہ پاکستان آپریشن ردالفساد کے تحت داخلی سطح پر بلا امتیاز کارروائیاں کر رہا ہے۔
اس موقع پر جنرل جوزف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔
پاکستان اور امریکہ کے درمیان موجودہ صورتحال عارضی ہو گی ۔اُنہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں کسی بھی طرح کی یک طرفہ کارروائی کا ارادہ نہیں تاہم بعض افغان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی چاہتا ہے ۔ امریکہ چاہتا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کی سر زمین استعمال نہ کر سکیں۔