Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آئی جی سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ، پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آئی جی سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ، پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
April 21, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ آئی جی سندھ سے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج پولیس کے ساتھ ہے۔ ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے   کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سات پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج پولیس کے ساتھ ہے۔ سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک فوج دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سندھ پولیس کی بھرپور مدد کرے گی اور ہر صوبے سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔