Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملٹری کورٹس کی جانب سے پانچ دہشتگردوں کو سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کردی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملٹری کورٹس کی جانب سے پانچ دہشتگردوں کو سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کردی
September 3, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملٹری کورٹس کی جانب سے پانچ دہشتگردوں کو دی جانے والی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ سزائے موت پانے والے دہشتگرد کوئٹہ میں فرقہ ورانہ ورداتوں، گڈاپ میں پولیس اہلکاروں کے قتل، بنوں جیل پر حملے اور خیبر ایجنسی میں پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پانچ دہشتگردوں کو دی گئی موت کی سزا اور ایک کو عمرقید کی سزا کی توثیق کر دی ہے۔ سزائے موت پانے والے دہشتگردوں میں محمد صابر شاہ ولد شیر حضرت، حافظ محمد عثمان ولد علی دوست، اسد علی، طاہر ولد شاہ جہاں، فتح خان ولد مکرم خان شامل ہیں۔ قاری امین شاہ ولد مینر شاہ کو عمرقید کی سزا دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد صابر شاہ کو لاہور میں ایڈوکیٹ سید ارشد علی کا قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی۔ دہشتگرد حافظ محمد عثمان کوئٹہ میں فرقہ ورانہ قتل کے واقعات، ایڈووکیٹ ولایت حسین اور چار پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔ دہشتگرد اسد علی کراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا اور اپنے اقبالی بیان میں ڈی ایس پی کمال منگن اور اے ایس آئی اکبر حسین کے قتل کا اعتراف کیا۔ دہشتگرد طاہر بنوں جیل حملے میں ملوث تھا۔ پانچواں دہشتگرد فتح خان کو خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور پولیو ٹیم پر حملےمیں ملوث تھا۔ فوجی عدالت نے ایک دہشتگرد قاری امین کو خیبر ایجنسی میں گرلز پرائمری سکول پر حملے کا جرم ثابت ہونے پر عمرقید کی سزا سنائی۔